جیل روڈ، پلازہ میں آتشزدگی، ریسکیو1122 کا بروقت رسپانس،آگ پر قابو پاکرمکمل پلازہ کو نذرآتش ہونے سے بچا لیا۔

20

لاہور()تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایمرجنسی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر لاہور کوسہ پہر3 بجکر 53 منٹ پر کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ جیل روڈ پر واقع پلازہ لینڈ مارک میں آگ لگی ہے اور دھواں بھرنے کی وجہ سے لوگ اندر پھنس گئے ہیں۔ریسکیورز چند منٹوں میں جائے حادثہ پر پہنچے اور اپنی پیشہ وارانہ تربیت کو بروئے کار لاتے ہوئے دو سیکٹرز سے فائر فائٹنگ شروع کی اور 30 منٹ کی مسلسل فائر فائٹنگ کے بعد آگ کو مزید پھلنے سے روکتے ہوئے نہ صرف آگ پر قابو پایا بلکہ12منزلوں پر مشتمل اس پلازہ میں واقع کاروباری دفاتر اور رہائشی اپارٹمنٹس کوبھی آگ کی نذر ہونے سے بچا لیا۔آگ پلازہ کی مغربی جانب واقع سیڑھیوں کے ساتھ بنائی گئی الیکٹریکل وائرنگ ڈکٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور تاروں کی انسولیشن جلنے سے کثیف دھواں عمارت میں بھر گیاریسکیورز نے نا صرف ٓگ پر قابو پیا بلکہ شہریوں کو بھی محفوظ کیا۔ موقع پرموجودپلازہ یونین کے چیئر مین و دیگرنے ریسکیورز کی کارکردگی کو سراہا۔ اس فائر ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی3 فائر وہیکلز، 1 ایریل پلیٹ فارم وہیکل، 1 واٹر بائزر،1برانٹو سکائی لفٹ،3ریسکیو وہیکلز،3 ریسکیوموٹربائک ایمبولینسزاور2 ریسکیو ایمرجنسی ایمبولینسز نے حصہ لیا۔

Comments are closed.