اہم خبریںپاکستان

ماں سے اظہار محبت کسی ایک دن تک محدود نہیں ہوسکتا: فردوس عاشق اعوان

لاہور : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوا ن نے ماوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ ماں سے اظہار محبت کسی ایک دن تک محدود نہیں ہوسکتا، ماں کی کمی کسی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مدرز ڈے کے موقع پر ٹویٹر پیغام میں کہاکہ آج دنیا بھر میں ماں سے محبت کے اظہار کا دن منایا جارہا ہے، ماں وہ ہستی ہے جو ہر وقت اولاد کے گرد دعاؤں کا حصار بنا رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقینا ماں کی کمی کسی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے،ماں کسی بھی قیمت پر اپنی اولاد کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button