اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان کے علاقے سوراب میں ٹوڈی کاراور مزدا ٹرک میں خوفناک تصادم ، 3افراد جاں بحق

کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے سوراب میں ٹوڈی کاراور مزدا ٹرک میں خوفناک تصادم ، 3افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سوراب میں انجیرہ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ آنے والی ٹوڈی کار مخالف سمت سے آنے والی مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میںگاڑی میں سوار تاج الدین ، زین الدین اور انعام الدین موقع پر جاں بحق جبکہ عمران ، عزیز اللہ اور فیروز خان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوںکو طبی امداددی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ضلع پشین کی تحصیل حرمزئی کلی حاجیزئی سے بتایا جارہا ہے جو اپنوں میں عید منانے کراچی سے پشین جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی سوراب کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق گاڑی ڈرائیور دلاور ساکن کراچی معجزانہ طور پر معمولی زخمی ہوگئے ہیں تاہم گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے ۔ حادثے سے متعلق مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button