شوبز

میراکام لوگوں کو ہنسانا ،دنیا میں اسی لئے آئی : روبی انعم

لاہور( شوبز ڈیسک ) اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ میرا کام لوگوں کو ہنسانا ہے اور میں سمجھتی ہوں شاید مجھے دنیا میں اسی مقصد کیلئے بھیجا گیا ہے ، میری کوشش ہوتی ہے میرے دل میں کسی کیلئے میل نہ ہو اور جس سے بھی ملوں اس سے خلوص سے ملوں ۔ روبی انعم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ طنزو مزاح اور کامیڈی کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر خوشی او رمسکراہٹ لانا بھی عبادت ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ خدا کی ذات نے مجھے بھی اس کے لئے چنا ہے ۔ مجھے دوستی اور رشتوں کا پاس رکھنا آتا ہے اور جو میرے دوست ہیں وہ اس بات سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button