اہم خبریںبین الاقوامی

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے: سعودی وزیرخارجہ

ریاض : سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سعودی ولی عہد بھی دورہ پاکستان کی خواہش رکھتے ہیں، خوشی ہے پاکستان اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا وزیراعظم عمران خان کے دورے سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودیہ کے 70 سال پر محیط تعلقات بہت اہم ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورے میں تجارت، معاشی تعاون پر توجہ مرکوز تھی، ولی عہد نے اپنے دورے میں مخصوص پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا، مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئےعمل پیرا ہے، دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ خوشی ہے پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، مسئلے سے نمٹنے کیلئے اسلامی ممالک میں بات چیت ضروری ہے، اسلاموفوبیا کے خلاف او آئی سی کا کردار بھی اہم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button