بلوچستان میں ڈاکٹروں کو تاریخی ترقی، 1,269 ڈاکٹروں کو بیک وقت اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی
کوئٹہ، 9 اکتوبر 2025: صوبائی حکومت بلوچستان نے صحت کے شعبے میں ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے 1,269 ڈاکٹروں کو بیک وقت ترقی دی۔ یہ اقدام برسوں سے زیر التواء ترقیوں کے مسئلے کا حل ہے۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ یہ فیصلے ACR ریلیکسیشن اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر قائم خصوصی محکمانہ پروموشن بورڈ کے ذریعے ممکن ہوئے۔
بورڈ کی سربراہی چیف سیکرٹری بلوچستان نے کی اور ترقیوں کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقے سے مکمل کیا گیا۔ ترقیات کی تفصیل درج ذیل ہے:
تعلیمی کیڈر: 48 ڈاکٹروں کو گریڈ 20، 58 کو گریڈ 19، 41 کو گریڈ 18
جنرل کیڈر: 627 میڈیکل آفیسرز کو سینئر میڈیکل آفیسرز
خواتین ڈاکٹرز: 150 لیڈی میڈیکل آفیسرز کو سینئر لیڈی میڈیکل آفیسرز
ڈینٹل کیڈر: 37 ڈینٹل سرجنز کو سینئر ڈینٹل سرجنز
چیف میڈیکل آفیسرز: 143 ڈاکٹروں کو ترقی دی گئی
نرسوں اور دیگر صحت کے عملے کو بھی ترقی دی گئی۔ وزیر صحت نے کہا کہ ترقیوں کے بعد خالی آسامیوں پر فوری بھرتی عمل میں لائی جائے گی تاکہ دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات بہتر ہوں۔
وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ یہ اقدام صوبائی حکومت کے شفاف، مؤثر اور عوام دوست ہیلتھ کیئر نظام کی عکاسی کرتا ہے اور ڈاکٹروں کے حوصلے کو بلند کرنے کے ساتھ صحت کے شعبے میں بہتری کی نئی بنیاد رکھتا ہے۔
Comments are closed.