وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا اورکزئی آپریشن کے شہداء کو خراجِ عقیدت

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 08 اکتوبر :
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اورکزئی آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جرات و بہادری کی نئی مثال قائم کی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیب راحت اور دیگر شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دکھ میں پوری قوم شریک ہے، اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاک فوج کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

Comments are closed.