ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جاری رہا۔

0 39

*ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جاری رہا۔*

*بلوچستان میں امن نہ ہونے کی بڑی وجہ روزگار کے ذرائع کا محدود ہونا ہے۔حکومت بڑی غلطی کرنے جارہی ہے۔پروفیسر حاجی عبدالحلیم صادق*

علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات ۔جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان کی بڑی تعداد شریک تھی۔کیمپ کے کےشرکاء کا صوبے کی واحد صنعت کی بقاء کیلئے پرعزم تھے۔

 

مشکلات کا مقابلہ کریں گے لیکن اخباری صنعت کو بند بندنہیں ہونے دینگے۔احتجاجی کیمپ کے شرکاء ۔

 

سازش کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان سے غلط فیصلے کروائے جارہے ہیں ۔جلد حقائق سے سب کو آگاہ کرینگے۔ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان

 

عوام پاکستان پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر حاجی عبدالحلیم صادق کی ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے علامتی احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی کیلئے شرکت۔

 

بلوچستان کے مقامی مدیران کا صنعت بچانے بچانےکیلئے عزم قابل ستائش اور قابل تعریف ہے۔حکومت کو بلوچستان کے مسائل پر سنجیدہ ہونا ہوگا۔پروفیسر حاجی عبدالحلیم صادق

 

حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنا بدنیتی ہے۔بلوچستان میں امن نہ ہونے کی بڑی وجہ روزگار کے ذرائع کا محدود ہونا ہے۔حکومت بڑی غلطی کرنے جارہی ہے۔پروفیسر حاجی عبدالحلیم صادق

Leave A Reply

Your email address will not be published.