گٹکا میٹریل سپلائی کی کوشش کو پولیس کی جانب سے ناکام بنانے کے دوران پولیس اہلکار اور راہگیر کے زخمی ہونے کا معاملہ

19

گٹکا میٹریل سپلائی کی کوشش کو پولیس کی جانب سے ناکام بنانے کے دوران پولیس اہلکار اور راہگیر کے زخمی ہونے کا معاملہ

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک کار نمبر AZR-255 میں گٹکا مٹیریل سپلائی کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپیکٹر ریاض مھیسر بمعہ اسٹاف نے گرڈ اسٹیشن مکلی کے قریب ناکابندی کی۔

ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر کار کو اوور اسپیڈ سے ڈرائیونگ کرکے فرار ہوئے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے دیکھ کر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اکرام ابڑو اور موٹر سائیکل سوار راہگیر پیار علی خاصخیلی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ جبکہ کار کا ایمبولنس سے ایکسیڈنٹ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایمبولنس میں سوار ڈرائیور لیاقت علی پتافی، سجاد علی خاصخیلی اور ایک خاتون مسمات ھوا خاصخیلی زخمی ہوگئے اور ملزمان فرار ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طبی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے کار کو حراست میں لیکر گٹکا مٹیریل برآمد کر لیا ہے، اور مزید قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

فرار ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمز تعینات کردی گئی ہیں اور پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس

Comments are closed.