وفاقی بجٹ مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گا، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

20

وفاقی بجٹ مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گا، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی وفاق کی پالیسیوں سے آتی ہے، صوبوں کی پالیسیوں سے نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے افسوس کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت کے سالانہ بجٹ کا بڑا حصہ صرف قرضوں کے سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگا، جو کہ وفاقی حکومت کی سنگین معاشی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔ ظاہر شاہ طورو نے یہ بھی کہا کہ جس ملک میں فارم47 کی حکومت مسلط ہو اور سیاسی استحکام نہ ہو تو معاشی استحکام کہا سے آئے گا۔ وزیر خوراک نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے صرف تقریباً 1000 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو گزشتہ سال کے ترقیاتی بجٹ 1500 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔
ظاہر شاہ طورو نے خیبرپختونخوا جیسے دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کے لیے صرف 55 کروڑ روپے ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کو باعثِ شرم قرار دیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام جنہوں امن کی حاطر شہادتیں دی ہیں کیساتھ مذاق ہے اور ان کو پاکستان کیخلاف کرنے کوشش کے مترادف ہےانہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے بجٹ میں 150 ارب روپے قرضہ واپس کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صوبہ مزید قرض نہیں لے گا

وفاقی حکومت کی توانائی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنا غریب اور متوسط طبقے کے ساتھ زیادتی ہے اور یہ توانائی کے متبادل ذرائع کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور بجلی پر ٹیکسز میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔
صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسان فاقہ کشی پر مجبور ہو چکا ہے اور بجٹ میں ریلیف نہ دینے سے انکے مشکلات میں مزید اضاہ ہوگا جسکا براہ راست گندم ، چاول اور چینی وغیرہ کی پیداوار پر پڑے گا جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوگا ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ ظاہر شاہ طورو نے شکوہ کیا کہ خیبرپختونخوا جو بجلی خود پیدا کرتا ہے، وہ بھی وفاق فراہم نہیں کرتا، جو کہ کھلی ناانصافی ہے۔
کرپشن کے سوال پربات کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران کی ھدایات پر موجودہ صوبائی حکومت بدعنوانی کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی محکموں میں بے ضابطگیوں پر نظر رکھنے کے لیے احتساب کمیٹی قائم کی گئی ہے اور جن افسران یا ملازمین کے خلاف شکایات موصول ہوئیں، انہیں فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے

Comments are closed.