اہم خبریںبین الاقوامی

یوکرینی طیارہ حادثے پر ایران سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا کے دوسینئر وکلاء نے تہران میں 8 جنوری 2020ء یوکرینی مسافر جہاز کو مار گرانے پر ایران سے متاثرین کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والے دونوں وکلاء کی طرف سے اپنے دعوے میں ایرانی حکومت، سپریم لیڈر، پاسداران انقلاب اور دوسرے اداروں کو فریق بنایا گیا ۔ دعوے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یوکرین کے مسافر جہاز کر میزائل مار کر گرانے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو ڈیڑھ ارب کینیڈین ڈالر ادا کرے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم ایک ارب 10 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ایران کے خلاف ہرجانے کے کیس میں مرکزی مدعی ایک گم نام شخص ہے جس کی ابتدائی شناخت جان ڈوکے نام سے کی گئی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ یوکرین کے حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ہلاک ہونے والے جاک ڈو اس کے قریبی عزیز تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button