اہم خبریںبلوچستان

سبی کے سالانہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع آج اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا

سبی(این این آئی) سبی کے سالانہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع آج اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا ،اجتماع میںملک بھرسے لاکھوںافراد شریک ہیں،اجتماعی دعا میں شرکت کرنے کے لیے فرزندان توحید کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ،ملک بھرسے لوگ کاروں ویگنوں ،کوچز،موٹر سائیکلوں پر اجتماع گاہ پہنچ رہے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خا رجی راستوں پر آنے والے لوگوں اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کر رہے ہیںجب کہ شہر میں بھی ٹریفک جام ہونے کے باعث کئی روڈوں کو ون وے کر دیا گیا ہے جس کی ودجہ سے شہر میں بھی ٹریفک تسلسل کے ساتھ جاری ہے سیکورٹی کے اہل کار یونیفارم کے علا وہ سادہ کپڑوں میں بھی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں سبی انتظامیہ اور پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے الگ الگ کنٹرول روم قائم کیئے ہیں جب کہ اجتماع گاہ کی طرف پانچ سو سے زائد رضا کار بھی سیکورٹی اداروں کی مدد کر رہے ہیں اجتماع گاہ کے پنڈال کی طرف جانے والے راستوں پر واک تھڑو گیٹ نصب کیئے گیئے ہیں جہاں ہر فرد کی سختی سے تلا شی لی جا رہی ہے پنڈال کے اندرونی اور بیرونی اطراف میںرضاکاروں کے علاوہ ایف سی ،بی سی اور پولیس کے اہل کار تعینات ہیں جب کہ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوںاور موٹر سائیکلوں کی مکمل سرچ کیا جا رہا ہے پیدل آنے والے افراد کے سامان کی بھی مکمل سرچنگ کی جا رہی ہے کمشنر سبی ڈویژن آغا سید فیصل شاہ ،ڈی آئی جی پرویز احمد چانڈیو ،کمانڈنٹ سبی سکائوٹس کرنل بہادر خان،ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ،ایس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی ،ونگ کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل جواد ،اسسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کانسی نے اجتماع گاہ کا دورہ کیا اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button