لورالائی میں انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن پر پروقار تقریب

17

لورالائی، 7 اکتوبر: گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف اضلاع کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول لورالائی کی سحر گل (انگریزی) اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول دکی کی علینہ ظفر (اردو) نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تقریب میں مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم ڈاکٹر محمد سلیم زرکون، ڈی ای اوز اور دیگر معزز اساتذہ نے شرکت کی۔ اختتام پر شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا

Comments are closed.