• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تعلیمی ویژن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ،ہمیشہ عوامی فلاحی منصوبوں میں انکے ویژن کے ساتھ رہیں گے،صوبائی وزیر تعلیم

web desk by web desk
February 7, 2020
in بلوچستان
0
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تعلیمی ویژن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ،ہمیشہ عوامی فلاحی منصوبوں میں انکے ویژن کے ساتھ رہیں گے،صوبائی وزیر تعلیم

کوئٹہ( این این آئی)صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی تعلیمی وژن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ہمیشہ عوامی فلاحی منصوبوں میں ان کے وژن کے ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا وژن تعلیم کی ترقی ہے۔ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ خواہش ہے کہ میر چاکر رند ہائیر سیکنڈری سکول جیسے تعلیمی ادارے پورے بلوچستان میں قائم کیے جائیں۔جن میں قابل اور محنتی طلباء و طالبات کے لیے تمام سہولتیں موجود ہوں۔ صوبے کے تمام اضلاع میں ایسے ماڈل سکولز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں طلباء و طالبات کیلئے ہاسٹل اور بورڈنگ سمیت تمام بنیادی سہولیات موجود ہوں جنکے تمام تر اخراجات حکومت اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کوئٹہ میں نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کا قلمدان چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے فرق صرف مواقع ملنے کا ہے۔ بلوچستان کی ٹیلنٹ کو آگے لانے کیلیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ چاہتے ہیں محکمہ کرپشن فری ہو۔ انہوں نے کہا کہ سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ تعلیمی معیار کی بہتری اور صوبے میں فروغ تعلیم کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ سردار یار محمد رند نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو تجارت کا ذریعہ کہنا درست نہیں۔ سزا اور جزا کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تکریم پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔

Previous Post

وزیراعظم کہتے ہیں گندم اور چینی مافیا کا پتہ ہے ، یہ بھی بتائیں مافیا کون ہے ، مشاہد اللہ خان

Next Post

عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایمانداری کے ساتھ کوشاں ہیں،ملک نعیم بازئی

Next Post
عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایمانداری کے ساتھ کوشاں ہیں،ملک نعیم بازئی

عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایمانداری کے ساتھ کوشاں ہیں،ملک نعیم بازئی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.