اہم خبریںبین الاقوامی

سوڈان کی عسکری اور سیاسی قیادت باہمی شراکت جاری رکھنے پر متفق

خرطوم(این این آئی)سوڈن کی عسکری اور سیاسی قیادت نے خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان کے یوگنڈا میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پیدا ہونے والے بحران کو پر امن طریقے سے حل کرنے اور باہمی شراکت داری جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز خود مختار عبوری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان اور وزیراعظم عبداللہ حمدوک قصر الجمہوری میں طویل ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے ملک میں سیاسی شراکت جاری رکھنے پراتفاق کیا ۔اس اجلاس میں عبوری کونسل کے وائس چیئرمین جنرل محمد حمدان دقلو اور کونسل کے ارکان صدیق تاور اور عائشہ موسیٰ السعید بھی موجود تھے۔عبداللہ حمدوک اور جنرل برھان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ملک کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے وسیع تر مفاد میں مشاورت سے فیصلے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔جنرل برھان اور عبداللہ حمدوک کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے عسکری ادارے اور سوڈان کی نمائندہ سیاسی قوتیں قومی شراکت داری کی پالیسی پرعمل رہیں گی۔خیال رہے کہ چند روز پیشتر سوڈان کی خود مختار عسکری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان نییوگنڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات کے بعد سوڈانی حکومت اور خود مختار کونسل کے درمیان تنائو دیکھنے میں آیا تھا۔ جنرل البرھان نے نیتن یاھو سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوڈان کو تباہ کن پابندیوں سے نکالنے کیلیے تمام ممکنہ راستے اختیار کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button