بیٹل آف قلندرز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، محمد حفیظ
لاہور: پاکستان کے تجربہ کار آل راونڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بیٹل آف قلندرز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ لاہور قلندرز نے ایک بار پھر کلب کی سطح کے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کلب کی سطح کے نوجوان کو بیٹل آف قلندرز میں موقع ملا ، میں سب ٹیموں کو سپورٹ کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ بیٹل آف قلندرز کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج بھاٹی بہادرز اور گلبرگ نوابز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ بھی جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔