صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان رابطہ

21

اسلام آباد:
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کیا اور سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت نے وزیرِ داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو بات چیت اور ہم آہنگی کے ذریعے حل کیا جا سکے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق صدر زرداری کی جانب سے یہ اقدام وفاقی سطح پر کشیدگی کم کرنے اور صوبائی تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Comments are closed.