اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

 اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان کل سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل سے تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں، وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر 7 سے 9 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ  وزیر خارجہ سمیت کابینہ کے دیگر ممبران اور اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔

دفترخارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سعودی قیادت کے مابین مشاورت میں دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کو شامل کیا جائے گا، دونوں فریق باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم کے اس دورے کے دوران متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے. وزیر اعظم عمران خان جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں. سعودی عرب 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا گھر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button