اہم خبریںبلوچستان

سبی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو سخت سے سخت بنایا جائے، میر ضیاء اللہ

کوئٹہ( این این آئی) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے سبی میں تبلیغی اجتماع کے شروع ہونے کے مو قع پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔سبی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو سخت سے سخت بنایا جائے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ نے سبی تبلیغی اجتماع کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ اجتماع کا مقصد ہماری منزل اسلام کی سر بلندی اور اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے جس میں ہر شخص کو برابری کی بنا پر حقوق دیے گئے ہیں سکیورٹی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت ہی ہمارا مقصد ہے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بلا رنگ رنگ ونسل خدمت کو اپنا مقصد بنایا سبی تبلیغی اجتماع میں ملک و امت مسلمہ کی سلامتی وہ خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں آج مسلمان کو جتنے بھی مشکلات کا سامنا ہے دین محمد سے دوری کا نتیجہ ہے جبکہ قرآن سنت ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں اتفاق و اتحاد کو برقرار رکھیں ۔ علاوہ ازیں انہوں نے تمام ضلعی افسران کو اپنے جائے تعیناتی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف محکمانہ قانونی کاروائی کی جائے۔ اس ذمہ میں عوام کو ٹریفک پولیس کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔اورشہریوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ٹریفک کو بحال رکھیں تاکہ آمدورفت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button