
گورنر ہاؤس پشاور میں محرم الحرام کی مناسبت سے “حسین سب کا” کے عنوان سے علماءکرام و مشائخ عظام کی کانفرنس
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور مذہبی و سیاسی راہنماؤں نے شرکت کی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کانفرنس میں شریک علماء ومشائخ کا خیرمقدم کیا اور کانفرنس کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔
نواسہ رسول امام حسین کی قربانی دین اسلام کی سربلندی اور حق کی فتح ہے، گورنر کا کانفرنس سے خطاب
کربلا کا فلسفہ ہمیں سکھاتا ہے کہ ظلم و باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا جا سکتا، فیصل کریم کنڈی
عصر حاضر میں امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔فیصل کریم کنڈی
تمام علماء کرام اور صوبہ بھر کے عوام کو بھائی چارے کو فروغ دینا چاہئے، فیصل کریم کنڈی
واقعہ کربلا ہمیں صبر، حوصلہ، برداشت اور استقامت کا عظیم درس دیتا ہے، فیصل کریم کنڈی
گورنر ہاؤس میں امن کے فروغ بین المسالک ہم آہنگی کے لیئے ایسی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔فیصل کریم کنڈی
کانفرنس میں علماء کرام نے باہمی بھائی چارے و اتفاق کیلئے کانفرنس پر انعقاد پر گورنر خیبرپختونخوا کو خراج تحسین پیش کیا
گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے پورے ملک میں آج جو پیغام دیا جارہا ہے وہ مستقبل میں دور رس نتائج کا حامل ہوگا، علماء و مشائخ
کربلا کا واقعہ ہمیں یگانگت، برداشت اور اسلامی احکامات پر پابندی کا درس دیتا ہے۔علماء و مشائخ
نواسہ رسول ظلم و جبر اور باطل کیخلاف ڈٹ گئے اور دین حق کیخاطر اپنی جان و خاندان قربان کر دیا۔علماء و مشائخ
امام حسین کسی ایک مسلک کے نہیں بلکہ امت مسلمہ اور پوری انسانیت کا فخر ہیں۔ علماء و مشائخ



