
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
4 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.678 کلوگرام منشیات برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
اسلام آباد، جاپان روڈ پر واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 45 نشہ آور گولیاں برآمد۔
گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
دیگر کاروائیاں
اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب خاتون سمیت 2 ملزمان سے 850 گرام آئس اور 2.4 کلو مشکوک پاؤڈر برآمد۔
ناردرن بائی پاس روڈ، کراچی کے قریب گاڑی سے 25.2 کلو چرس برآمد۔3 ملزمان گرفتار۔
ملتان روڈ پر منصورہ، لاہور کے قریب رکشہ سے 19.2 کلو افیون، 2 کلو ہیروئن اور 6 کلو چرس برآمد۔ ملزم گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف



