اہم خبریںبلوچستان

ملک بھر کی طرح یوم یکجہتی کشمیر ڈیرہ اللہ یار میں بھی جوش اور جذبے کیساتھ منایا گیا

ڈیرہ اللہ یار( این این آئی )ملک بھر کی طرح یوم یکجہتی کشمیر ڈیرہ اللہ یار میں بھی جوش اور جذبے کیساتھ منایا گیا ضلعی انتظامیہ جعفرآباد بلوچستان عوامی پارٹی اور جماعت اسلامی کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی امور میر عمر خان جمالی ایس ایس پی سید علی آصف شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور احمد پنہور اسسٹنٹ کمشنر بلال شبیر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد سلیم ڈومکی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم شاہجہان مینگل قانونگو عبدالغنی چاچڑ سمیت افسران اور اساتذہ سمیت طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کے بعد ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر اور صوبائی وزیر سمیت افسران شامل تھے بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے جمالی ہاؤس سے سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی کے فرزند میر اسفندیار جمالی بے اے پی جھٹ پٹ کے آرگنائزر اللہ داد دشتی اور حسین بخش پتافی کی قیادت میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی بڑی ریلی نکالی گئی جو کہ شہر کے مختلف شاہراؤں سے ہوتی ہوئی جمالی ہاؤس میں اختتام پذیر ہوئی جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری انجنیئر عبدالمجید بادینی کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی نکالی گئی یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان پٹھان میر اسفند یار جمالی اللہ داددشتی انجنیئر عبدالمجید بادینی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کشمیر کے کاز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا پاکستانی قوم اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت وادی کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑڈھا رہا ہے اور کشمیر جنت نظیر کو کشمیریوں کے لیے عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انکا کہنا تھا کہ حکومت کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ اور عالمی فورم پر اٹھائے اور کشمیر کی آزادی کے لیے بھر پور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کے طور پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button