چودھری شوگر ملز کیس، مریم نواز کی ضمانت کی درخواست منظور

0 31

لاہور:  لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے مریم نواز کو ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،جس میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے مریم نوازکی درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے مریم نواز کو اپنا پاسپورٹ اور ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہوئے کہ صرف تیماری داری کیلئے درخواست ضمانت قابل پذیرائی نہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے موقف اپنایا تھا کہ مریم نواز کا چودھری شوگر ملز میں کبھی بھی متحرک کردار نہیں رہا، ایک عرصے سے مریم نواز کے پاس ملز کے کوئی شیئرز نہیں ہیں، وکیل نے بتایا کہ 1991 میں جب چودھری شوگر ملز قائم ہوئی تو اس وقت مریم نواز چھوٹی تھیں، مریم نواز کے وکیل نے بتایا کہ چودھری شوگر ملز کا تمام تر کنٹرول ان کے دادا محمد شریف کے پاس تھا ،محمد شریف کے انتقال کے بعد ملزم کے کرتا دھرتا عباس شریف تھے۔وکیل نے نشاندہی کی کہ چودھری شوگر کے تمام معاملات کی دیکھ بھال اب عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس کر رہے ہیں۔ وکیل نے یہ بھی بتایا کہ مریم نواز کا بطور ڈائریکٹر اور سی ای او کردار رسمی نوعیت کا تھا، مریم نواز کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ اینٹی منی لانڈرنگ کا قانون 2010 میں آیا اور اس کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جا سکتا۔ وکیل کے مطابق نیب کے قانون میں ترمیم کے بعد اعانت کا جرم شامل کیا گیا اور اس کا ماضی سے اطلاق نہیں ہوسکتا لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ نے کہا انکم ٹیکس ریٹرن کے ریکارڈ کے مطابق مریم نواز کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، مریم نواز چودھری شوگر ملز کی سی ای او اور شیئرز ہولڈر رہی ہیں۔ نیب وکیل نے بتایا کہ مریم نواز سے پوچھا گیا کہ چودھری شوگر ملزمیں ان کے 41 فیصد شیئرز ہیں، بتائیں کہاں سے آئے، مریم نواز اپنے جواب سے نیب کو مطمئن نہ کر سکیں، چودھری شوگر ملز کے اکانٹس سے شمیم شوگر ملز کے اکانٹ میں بھاری رقم ٹرانسفر کی گئی۔نیب وکیل نے کہا مریم نواز نے منی لانڈرنگ میں اہم کردار ادا کیا ، چودھری شوگر ملز کے بینک اکانٹس سے مریم نواز کے ذاتی اکانٹ میں بھاری رقم بھجوائی گئی۔ لہذا مریم نواز کی ضمانت خارج کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.