بنگلہ دیش، نوبل انعام یافتہ محمد یو نس کو ضمانت مل گئی

0 31

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی عدالت نے ماہر معاشیات نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو گرامین کمیونی کیشنز سے بطور چیئرمین تین ملازمین کو فارغ کرنے کے کیس میں ضمانت پر رہائی دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈھاکا میں تیسری لیبر کورٹ کی عبوری چیئرمین زکیہ پروین نے عدالت میں پیش ہونے پر محمد یونس کو ضمانت دی۔بنگلہ دیش کی اعلی عدالت نے گزشتہ ماہ محمد یونس کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے 7 نومبر تک کی آخری مہلت دی تھی

۔ساتھ ہی حکام کو مہلت ختم ہونے سے قبل محمد یونس کو گرفتار یا ہراساں کرنے سے روک دیا تھا۔عدالتی عہدیدار وسیع الرحمن نے کہا کہ عدالت نے محمد یونس کی تینوں کیسز میں 10 ہزار ٹکا( (120ڈالرفی کیس کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔وکیل دفاع مستفیض الرحمن خان کا کہنا تھا کہ محمد یونس کو اب فرد جرم عائد ہونے سے قبل عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ لیبر کورٹ نے گزشتہ ماہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہونے پر محمد یونس کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔گرامین کمیونی کیشنز کے تین ملازمین نے جولائی میں محمد یونس کے خلاف کیس دائر کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹریڈ یونین بنانے کی اجازت طلب کرنے پر غیر قانونی طور پر برطرف کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.