گورنر ہاؤس پشاور میں فخرِ پختونخوا ایوارڈز 2025 کی رنگارنگ تقریب

19

پشاور (4 اکتوبر 2025) — گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں فخرِ پختونخوا ایوارڈز 2025 کی ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی اور گراں قدر خدمات انجام دینے والی 60 نامور شخصیات کو “فخرِ پختونخوا ایوارڈ” سے نوازا گیا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں تعلیم، طب، انجینئرنگ، سیاست، صحافت، ادب، امن، وکالت، کھیل، پولیس، موسیقی اور سماجی خدمات کے ممتاز نمائندے شامل تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

> “ہمیں اپنے صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں اور ماہرین پر فخر ہے جو ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ فخرِ پختونخوا ایوارڈز ان باصلاحیت اور محنتی شخصیات کے لیے خراجِ تحسین کا خوبصورت اظہار ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تقریبات صوبے کے مثبت اور پُرامن تشخص کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ گورنر نے تقریب کے منتظمین اور سپانسرز کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا کہ:

> “بہت جلد صوبے کے کھلاڑیوں اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی خصوصی ایوارڈز تقریب منعقد کی جائے گی۔”

Comments are closed.