ہڑتالی ڈاکٹرز باز نہ آئے تو انہیں برطرف کردیا جائے گا، وزیرصحت کے پی

0 32

پشاور:  وزیرصحت خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹرز باز نہ آئے تو انہیں نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا، اب عوام کومزید تکلیف کاشکارنہیں ہونے دیں گے، پکوڑوں والی بات پر شوکت یوسفزئی نے بھی وضاحت کی اور میں بھی معذرت کرتاہوں ،پکوڑے والے کرپٹ سیاستدانوں سے بہتر ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے کہا ہے کہ اب نئے بھرتی ڈاکٹر سول نہیں پبلک سرونٹس ہوں گے، اب عوام کومزید تکلیف کاشکارنہیں ہونے دیں گے، ہڑتالیوں سے درخواست ہے ہڑتال سے باز آجائیں، ذمے داروں کوشوکاز دیے ہیں، انھیں نوکریوں سے بھی فارغ کیا جائے گا۔وزیرصحت نے کہا کہ گزشتہ 4،5 ماہ سے یہ سلسلہ جاری ہے، ان کو 40 کے قریب شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں جن کا اختتام ان کی برطرفی کی صورت میں نکل سکتا ہے جب کہ حکومت کمزورنہیں بلکہ ہم انھیں وقت دیتے رہے ہیں، ان کی ہڑتالوں میں سو,ڈیڑھ سے زائد افراد نہیں ہوتے اور ہم عدالت پردبا ونہیں ڈال رہے بلکہ عوام کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیرصحت نے کہا کہ پکوڑوں والی بات پر شوکت یوسفزئی نے بھی وضاحت کی اور میں بھی معذرت کرتاہوں لیکن وہ پکوڑے والے کرپٹ سیاستدانوں سے بہتر ہوتے ہیں۔دوسری جانب وزیرقانون کے پی کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو تسلیم کریں گے، یہاں ہوا میں باتیں ہورہی ہیں کسی نے ایکٹ نہیں پڑھا ہوا، وزرا کمیٹی نے ڈاکٹروں کے دومطالبات تسلیم کرلیے تھے اور اپوزیشن نے کسی قسم کی مخالفت نہیں کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.