ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا

17

جعفرآباد4 جون: ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ایجوکیشن کے افسران موجود تھے جنہوں نے ضلع بھر میں جاری تدریسی عمل اور درپیش مشکلات کے متعلق آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیم کے معیار کو مزید بلند رکھنی کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کرنا انتہائی ضروری عمل بن چکا ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں کی کٹوتی کے عمل کو بھی یقینی بنائیں اس وقت اسکولز گرمیوں کی تعطیلات پر بند ہو چکے ہیں مگر ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ جونہی  تدریسی عمل پھر سے شروع ہو تو اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز نہ برتی جائے جب تک تعلیم کے شعبے میں بہتری نہیں لائی جا سکتی تب تک جہالت کی تاریکی کا خاتمہ ممکن نہیں اس حوالے سے ضلع انتظامیہ محکمہ تعلیم کے افیسران کے ساتھ مل کر تدریسی عمل اور سکولوں کے درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے گی تاکہ بچوں کے بہتر مستقبل کو صحیح معنوں میں سدھارا جا سکے جب تک ہم عملی طور پر اقدامات نہیں کریں گے تب تک ہمیں کامیابی کسی صورت حاصل نہیں ہو سکے گی اس کے لیے محکمہ تعلیم کے تمام افسران پر لازم ہے کہ وہ اپنی پیشاورانہ ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں۔

Comments are closed.