ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے گزشتہ دنوں تحصیل میختر زڑہ تھانہ کے ایریا میں پیشں أنے والے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے زڑہ تھانہ کے لیویز اہلکاروں کی غفلت برتنے پرانچارج سمیت تمام لیویز اہکاروں کو معطل کر کے 14 دن کے لیے جیل میں بند کرنے کا حکم دیا

17

لورالائی 4 جون 2025: ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے گزشتہ دنوں تحصیل میختر زڑہ تھانہ کے ایریا میں پیشں أنے والے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے زڑہ تھانہ کے لیویز اہلکاروں کی غفلت برتنے پرانچارج سمیت تمام لیویز اہکاروں کو معطل کر کے 14 دن کے لیے جیل میں بند کرنے کا حکم دیا- واقعے میں شہید بچی اور زخمی ہونے والی عورت کے ملزماں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جاۓ گیا ان کو ہر صورت میں گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جاگی انہوں نے کہاکہ قانون سب کے لیے برابر ہے کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میختر یحیی خان کاکڑ،و مختلف تھانوں کے لیویز انچارج سے کہی انہوں نے مذید کہاکہ علاقےمیں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے دن اور رات کو سخت سیکورٹی اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی اولین ذمہ داری اور ترجیحات میں شامل ہےاس مقصد کیلئے انہوں نے اے سی میختر یحیی خان کاکڑ،میختر انچارچ فاروق کھتیران ناٸب رسالدار محمود ناصر اور لیویز و کیو آر ایف فورسز کوعلاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلے شہر کے مختلف علاقوں اور ناکوں پر اچانک سینپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے اور تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ دار یوں کو ایمانداری دیانتداری اور فرض شناسی سے ادا کریں بصورت دیگر سخت تادبیی کارروائی کاسامنا کرنا پڑۓ گا انہوں نے کہاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے کسی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا اور جو بھی ملازم کسی سفارش کا سہارالے گا اس کے خلاف لیویز ایکٹ اور لیویز ڈسپیزی رولز کے تحت کاروائی کی جاۓ گی انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جاۓ گا اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاۓ گا

Comments are closed.