گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بابو محلہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
قلات4 جون: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بابو محلہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ تھے۔تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمدنورزئی نے کی۔تقریب میں طالبات نے تلاوت کلام پاک نعت شریف ٹیبلو ملی نغمے اور تعلیم کی اہمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اردو اور انگریزی میں تقاریر کیئے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمدبلوچ نے سکول کے کمپیوٹر لیب کو فعال بنانے کے لیئے چھ (6) عدد لیپ ٹاپ سکول ہیڈ مسٹریس کے حوالے کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہا کہ طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انہیں بہتر تعلیم دینا اور انہیں درپیش مسائل حل کرنا ہماری زمداری ہے طلباء وطالبات کو دور جدید کے مطابق کمپیوٹر اور سائنسی تعلیم میں مہارت دلانے کے لیئے ضلع قلات کے مختلف سکولوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کررہے ہیں تاکہ طلباء وطالبات جدید کمپیوٹر کا تعلیم حاصل کرکے مختلف شعبوں میں اپنے ملک وقوم اور اپنے علاقے کانام روشن کرسکیں۔تقریب کے آختتام پر سکول کے اساتزہ اور طالبات نے ڈپٹی کمشنر جمیل احمدبلوچ کا شکریہ اداکرتے ہوے کہاکہ پہلی مرتبہ کوئی ڈپٹی کمشنر تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہاہے تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل کے لیئے دن رات کوشاں ہے سکولوں میں سائنس لیب کے لیئے سامان کی فراہمی اور لیپ ٹاپ کی تقسیم ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ کے تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Comments are closed.