• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر مزید 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج

web desk by web desk
June 4, 2020
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر مزید 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج

امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر مزید 2 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔


امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر مزید تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جو اس وقت اپنے ساتھی پولیس اہلکار کو جارج کی گردن پر گھٹنا  رکھتے ہوئے محض دیکھتے رہے جب کہ گھٹنا رکھنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ میں مزید سنگین نوعیت کے الزامات کی دفعات بھی شامل کرلی گئی ہیں۔ ریاست مینی سوٹا کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے  مزید شواہد کا تقاضا ہے کہ سیکنڈ ڈگری مرڈر چارجز لگائے جائیں۔

دوسری جانب امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ تھم نہ سکا، پرُ تشدد مظاہروں اور ہنگاموں کے باعث 20 ریاستوں میں ہزاروں نیشنل گارڈز آفیسرز تعینات ہیں۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے احتجاجی  ریلی سے آن لائن خطاب کیا اور کہا کہ یہ وقت سیاسی ایکشن لینے اور پولیس اصلاحات کرنے کا ہے تاکہ امریکی عوام ایک بار پھر ایک ہوسکیں۔

ادھر امریکی وزیر دفاع اپنے ہی صدر کے خلاف بول پڑے، مارک اسیپر نے کہا ہے  مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فوج کی ضرورت نہیں تھی۔ سابق وزیر دفاع جیمز میٹس نے صدر ٹرمپ کے اقدامات کو نازی جرمنوں کے اقدامات سے ملاتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی عوام کو تقسیم کر رہے ہیں۔

Previous Post

لاہور کے پارک میں امیر زادے کے کتوں نے بچے کو بھنبھوڑ ڈالا

Next Post

سعودی حکومت کا نجی ملازمین کو دوسال تک نصف تنخواہ اپنی طرف سے دینے کا اعلان

Next Post
سعودی حکومت کا نجی ملازمین کو دوسال تک نصف تنخواہ اپنی طرف سے دینے کا اعلان

سعودی حکومت کا نجی ملازمین کو دوسال تک نصف تنخواہ اپنی طرف سے دینے کا اعلان

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.