
کھڈیاں خاص (این این آئی)معروف اداکار و ماڈل دانش خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ان دنوں ٹی و ی کمرشلز میں کام کررہاہوں جیسے ہی کوٗی سیریل ملا تو اس میں بھی اپنا آپ منوائوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں اس سے قبل میں ڈرامہ سیریل’’جگنو‘‘، ’’رسمیں‘‘اور مختلف چینلز کی کرائم سٹوریز میں اداکاری کر چکاہوں اس کے علاوہ میں فلم’’جنون عشق‘‘میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکاہوں اس کے ساتھ ساتھ متعدد ویڈیو سونگزمیں بھی ماڈلنگ کر چکاہوں ۔دانش خان نے مذید کہاکہ پاکستان میں اداکاری کا بہت زیادہ سکوپ ہے اور ٹیلنٹڈ لوگ اپنا نام بنا رہے ہیں انشاء اللہ میں بھی جلد پرستاروں کو ایک سرپرائز دوں گا۔



