اہم خبریںشوبز

اداکارہ مناہل خان اس جمعہ سے الفلاح تھیٹر میں اپنے حسن کی بجلیاں گرائیں گی

کھڈیاں خاص (این این آئی) اداکارہ مناہل خان اس جمعہ سے الفلاح تھیٹر میں اپنے حسن کی بجلیاں گرائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق خوبرو اداکارہ مناہل خان اس جمعہ 7 فروری سے الفلاح تھیٹر میں پرفارم کریں گی اس سلسلے میں اداکارہ کے ڈرامہ پروڈیوسر سے معاملات طے پا گئے ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے الفلاح تھیٹر میں بہت سے سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے اور میری کوشش ہو گی میں ان سے سیکھوں اداکارہ مناہل خان نے مزید کہا کہ میرا ایمان ہے کہ اپنے سے سینئر کی عزت کرنے سے آپ جلد ترقی کی منازل طے کرتے ہیں اور میں امید کرتی ہوں کہ الفلاح تھیٹر کے ڈرامہ شائقین میری پرفارمینس کو پسند کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button