بلوچستان کے 13 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم( آج) شروع ہوگی

0 29

کوئٹہ: ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینیٹر راشد رزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 13 اضلاع میں تین روزہ خصوصی پولیو مہم(آج)پیر کو شروع ہو گی ، مہم دوران نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی،

صحبت پور،ڈیرہ بگٹی،سبی،لورالائی،دکی،ہرنائی، زیارت، کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ کے اضلاع میں پانچ سال تک عمر کے 13 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے 7 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 3 قلعہ عبداللہ،2 جعفرآبادجبکہ ایک کوئٹہ اور ایک ہرنائی سے رپورٹ ہوا جن کی بنیاد پر پولیو کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔راشد رزاق نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران7 ہزار481کے قریب ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 4 ہزار547 موبائل ٹیمیں، 450 فکسڈ سائیڈاور444 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.