فیفا انڈر 17ورلڈ کپ، فرانس نے ہیٹی اور ہالینڈ نے امریکہ کو ہرا دیا

0 28

برازیلیا: فیفا انڈر 17ورلڈ کپ میں فرانس نے ہیٹی، جنوبی کوریا نے چلی، جاپان نے سینیگال اور ہالینڈ نے امریکہ کو شکست دیدی۔ انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے برازیل میں جاری ہیں۔ گروپ سی کے اہم میچ میں فرانس نے ہیٹی کو 2-0 گولز سے شکست دی، فاتح ٹیم کی طرف سے دونوں گولز روٹر نے کئے۔اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے چلی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا، پائک اور ہونگ نے جنوبی کوریا کی طرف سے گول کئے۔گروپ ڈی کے میچ میں جاپان نے سینیگال کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دی، جاپان کی جانب سے نیشی کاوا نے واحد اور فیصلہ کن گول سکور کیا۔ ایک اور میچ میں ہالینڈ نے امریکہ کو با آسانی 4-0 گولز سے ہرایا، ہالینڈ کی طرف سے ہانسین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گولز کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.