پاک آسٹریلیا پہلا ٹی ٹوئنٹی ،کینگروز کپتان میچ ڈرا ہونے پر امپائرز پر برس پڑے

0 26

سڈنی: آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ناقص ایمپائرنگ کا شکوہ کر دیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں دو بار بارش ہوئی۔ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران بارش سے میچ 20اوورز کی بجائے 15اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ اس وقت پاکستان کا سکور چار وکٹ کے نقصان پر 80تھا اور کل 12.4اوورز ہوئے تھے، مگر آسٹریلوی بیٹنگ کے 3.1اوورز ہی ہوئے تھے تب ایسی بارش ہوئی کہ میچ نہ ہو سکا۔ریفریز نے بارش نہ رکنے پر میچ ڈرا قرار دے دیا۔آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ جب 80منٹ میچ پہلے ہی بارش کی وجہ سے روکا تو ایسی صورتحال میں اننگز بریک 20منٹس کا کیوں لیا گیا جب کہ بارش کی پیشن گوئی بھی تھی، ایسے میں محض 10منٹس کا بریک بنتا تھا،میچ میں بظاہر آسٹریلیا کو واضح جیت ملنی تھی۔ دوسری جانب قومی وکٹ کیپر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہوتی تو پاکستان بھی 20اوورز میں 170تک رنز بنا لیتا ا س لیے بارش سے دونوں ٹیموں کو نقصان ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.