ٹھٹہ پولیس کی بڑی کامیابی: بین الاضلاعی کرمنل گینگ گرفتار، 40 لاکھ روپے کیش برآمد
ٹھٹہ، 2 اکتوبر 2025 – ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ نے ڈکیتی، سنیچنگ اور روڈ رابری میں ملوث بین الاضلاعی کرمنل گینگ کو گرفتار کر کے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کارروائی میں 3 ایکٹو کرمنلز کو حراست میں لیا گیا اور ڈکیتی کے دوران چھینی گئی 40 لاکھ روپے کیش، جرائم میں استعمال ہونے والا 1 پسٹل اور 125 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق، مورخہ 15 ستمبر کو 6 نامعلوم ملزمان نے تھانہ دہابیجی کی حدود میں مدعی شاہد انور جٹ سے 40 لاکھ روپے کیش چھین کر فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی ہدایات پر تشکیل دی گئی ٹیم نے جدید ٹیکنیکل سسٹمز کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے درج ذیل ملزمان گرفتار کیے:
گل حسن ولد عاقل کیھر، رہائشی 105 موری، گھوڑاباڑی
اسحاق ولد گلشیر چانڈیو، رہائشی گھارو شہر
اویس ولد قیصر خان جتوئی، رہائشی اصل جھوک شریف، ضلع سجاول (حالیہ دہابیجی)
ابتدائی تفتیش میں ملزمان کے قبضے سے 1 پسٹل، 125 موٹر سائیکلیں اور 40 لاکھ روپے کیش برآمد ہوئے۔ مزید تفتیش کے دوران ملزمان نے دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کامیاب کارروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔
Comments are closed.