کراچی، گلشن اقبال میں فائرنگ سے 24 سالہ لڑکی جاں بحق

0 37

کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ کرکے چوبیس سالہ خاتون کو جاں بحق کردیا گیا۔ مصباح نامی خاتون کو سر پر دو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مصباح اپنے والد کے ساتھ یونیورسٹی جانے کے لیئے بس اسٹاپ پر کھڑی تھی۔ دو موٹر سائیکل سواروں نے ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ کر دی۔ زخمی مصباح کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.