اہم خبریںپاکستان

پاکستانی طلبا کو چین سے لانے کیلئے پی آئی اے کا اہم اقدام

کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے نے چین سے پاکستانی طلباء کی واپس لانے کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کافیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین سمیت دنیا بھر سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کا ریلیف آپریشن جاری ہے، چین میں پھنسے طلبا کی وطن واپسی کو ممکن بنانے کے لیے پی آئی اے نے خصوصی پرواز شیڈول کی ہے۔پرواز پی کے 8872 پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد روانہ ہوگی جس کے ذریعے 300 طلبا کو واپس لایا جائے گا۔حکومتی ہدایت کے مطابق طلبا خصوصی رعایتی کرائے پر سفرکر سکیں گے، پرواز ووہان سے اسلام آباد کے مقامی وقت کے مطابق شام7بجے پہنچیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button