• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

کراچی میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے کمسن بچہ جاں بحق، والد زخمی

web desk by web desk
May 3, 2020
in اہم خبریں, پاکستان
0
کراچی میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے کمسن بچہ جاں بحق، والد زخمی

کراچی :  کراچی میں پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے 2 سالہ معصوم بچہ سفیان جاں بحق جب کہ والد زخمی ہوگئے۔دو سالہ سْفیان اپنے والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد 2 نمبر کے قریب گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا جب کہ والد کا بازو بھی ڈور پھرنے سے معمولی زخمی ہوا۔بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خون زیادہ بہہ جانے کے سبب سفیان دم توڑ گیا۔ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال کے اہل کار سفیان کی جان بچانے کی کوشش کی بجائے پولیس کارروائی کا انتظار کرتے رہے، پولیس حادثے کے دو گھنٹے بعد اسپتال پہنچی اور اس دوران وہ انتقال کر گیا۔ والدین کا کہنا تھا کہ اسپتال منتقل کرنے تک سفیان کی سانسیں چل رہی تھیں۔دوسری جانب گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جو باپ بیٹے ہیں۔

Previous Post

سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران مزید 35 فیکٹریوں کو کام کی اجازت

Next Post

پنجاب حکومت نے بازار کھولنے کیلئے سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کردیں

Next Post
پنجاب حکومت نے بازار کھولنے کیلئے سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کردیں

پنجاب حکومت نے بازار کھولنے کیلئے سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کردیں

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.