اہم خبریںبین الاقوامی

بیروت میں امریکی سفارت خانے کے باہراحتجاجی مظاہرہ، چھ افراد زخمی

بیروت(این این آئی)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے باہر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ مشرقِ اوسط امن منصوبے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے انھیں منشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا ہے جس سے چھ افراد زخمی ہوگئے ۔لبنان کے خبررساں اداروں کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سفارت خانے کے احاطے میں مظاہرین پر مرچوں کا سپرے کیا ،مظاہرین نے اس کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی جانب پتھر پھینکے ۔امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا تھا۔امریکی صدر نے گذشتہ جمعرات کو اپنا امن منصوبہ پیش کیا تھا۔اس میں فلسطینیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض حصوں پر محدود خود مختاری دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ اسرائیل اپنی تمام یہودی بستیوں کو ریاست میں ضم کرسکے گا اور کم وبیش تمام مشرقی القدس پر بھی اس کا کنٹرول ہوگا۔فلسطینیوں اور عرب لیگ نے صدر ٹرمپ کے اس مشرقِ اوسط امن منصوبہ مسترد کردیا اور اس کو فلسطینیوں کے لیے یکسر غیرمنصفانہ قراردیا ہے۔عرب لیگ کا کہنا تھا کہ امریکا ،اسرائیل کی ’’صدی کی ڈیل ‘‘فلسطینی عوام کے کم سے کم حقوق اور اْمنگوں کو پورا نہیں کرتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button