لیویز فورس کو جدید خطوط پراستوار کریں گے لیویز فور س کو ایک مثالی فورس بنائیں گے ضلع زیارت میں جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں

0 26

زیارت 02نومبر:۔لیویز فورس کو جدید خطوط پراستوار کریں گے لیویز فور س کو ایک مثالی فورس بنائیں گے ضلع زیارت میں جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں،جرائم یافتہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،ضلع زیارت میں کوئی نو گو ایریا نہیں لیویز فورس نے قانون کی عملداری اور جرائم کی روک تھام کے لیے صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی نے ترقی پانے والے لیویز فورس کے حوالداروںصاحب جان اور محمد قاسم کو ترقی کے رینک لگاتے ہوئے کیااس موقع پر میجر رسالدار روزے محمد ،لیویز افسر علی جان پانیزئی محمدعمران دمڑ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیویز فور س مستعدی سے ضلع زیارت میں جرائم کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے ،لیویزفورس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں،لیویزفورس کی جرائم کے خاتمے میں کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اورلیویز فور س کی صوبے میں امن وامان کے حوالے سے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لیویز فور س اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا ئیں اور جرائم کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی میں ہر اول دستے کا کردا ر ادا کریں ،ہم ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے کہا کے ضلع زیارت میں امن وامان کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضلع زیارت ایک پرامن ضلع ہے لیکن اس کے باوجود لیویززیارت کے داخلی اور خارجی راستوں کی بھرپور نگرانی کریں اور جرائم کے روک تھام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں انہو ں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ بہترین ٹیم ورک سے کیا جاسکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.