گھی مینوفیکچررز اور وزارت تجارت کے درمیان کامیاب مذاکرات ،گھی کی قیمتوں آٹھ سے دس روپے فی کلو کمی

0 44

اسلام آ باد:  مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ گھی مینوفیکچررز اور وزارت تجارت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ایکسل لوڈ پالیسی کو معطل کرکے گھی کی قیمتوں آٹھ سے دس روپے فی کلو کمی کروائی گئی ہے ،وزیراعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق قیمتوں میں کمی کروائی تاکہ عوام کو سستے داموں گھی ملے۔ہفتہ کو مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایکسل لوڈ پالیسی کو معطل کرنے سے گھی کی قیمتوں میں کمی کروائی ،وزیراعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق قیمتوں میں کمی کروائی تاکہ عوام کو سستے داموں گھی ملے ،ایکسل لوڈ پالیسی کو معطل کرنے سے فی کلو گھی میں آٹھ سے دس روپے کمی کروائی ہے ،پاکستان وناسپتی گھی مینوفیکچررز اور وزارت تجارت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے۔(وخ)

Leave A Reply

Your email address will not be published.