• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

اسرائیل، فلسطینی سرزمین کے انضمام کی باتیں بند کرے، متحدہ عرب امارات

web desk by web desk
June 2, 2020
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
اسرائیل، فلسطینی سرزمین کے انضمام کی باتیں بند کرے، متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے انضمام کے لیے یکطرفہ فیصلہ مشرق وسطی کے امن عمل کے لیے خطرناک دھچکا ہوگا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کے آزاد فلسطین کے علاقوں تک توسیع کے انضمام کے منصوبے پر یکم جولائی سے کابینہ میں بحث شروع ہوگی۔متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘فلسطینی سرزمین کے انضمام سے متعلق اسرائیل کی باتیں بند ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اسرائیل کا کوئی بھی یکطرفہ قدم امن عمل کے لیے دھچکا ہوگا۔انور قرقاش نے کہا کہ فلسطینیوں کی خود ارادیت کو نظرانداز کرنے، امن و استحکام کی جانب عالمی اور عرب ممالک کے اتفاق رائے کو مسترد کرنے سے شدید نقصان ہوگا۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات خلیج میں ایران کے خلاف امریکا کا اہم اتحادی ہے اور ان کا مقف ہے کہ خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو روکنا ضروری ہے۔خلیجی ممالک کا خیال ہے کہ ایران روایتی پالیسی کے تحت فلسیطینیوں کی حمایت کرکے خطے میں اپنا اثر بڑھانا چاہتا ہے جس کے توڑ کے لیے مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے۔

Previous Post

بھارت،طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

Next Post

سعودی عرب، لاک ڈائون کے دوران طلاقوں میں 30 فیصد اضافہ

Next Post
سعودی عرب،  لاک ڈائون کے دوران طلاقوں میں 30 فیصد اضافہ

سعودی عرب، لاک ڈائون کے دوران طلاقوں میں 30 فیصد اضافہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.