اہم خبریںبلوچستان

سردار صالح بھوتانی سے صوبائی وزارت كا قلمدان واپس لے ليا، ذرائع

وزيراعلی بلوچستان جام كمال خان نے صوبائی وزير بلديات سردار محمدصالح بھوتانی سے وزارت كا قلمدان واپس لے ليا ہے۔ تاہم اس کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔

ذرائع كا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزيراعلی بلوچستان نے  بلوچستان عوامی پارٹی ( بی پی اے) كے ركن اسمبلی اور سينیئر سياستدان سردار محمد صالح بھوتانی سے بلدیات کی وزارت كا قلمدان واپس لے ليا ہے۔

اس حوالے سے جب سردارمحمد صالح بھوتانی سے رابطہ كياگيا تو ان كا كہنا تھا كہ نہ وزيراعلی نے ان سے وزارت كا قلمدان واپس لینے کے لیے رابطہ كيا اور نہ ہی كوئی نوٹيفكيشن جاری ہوا اور مجھے بھی سوشل ميڈيا كے ذريعے يہ بات پتہ چلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button