حکومت سرمایہ کاری کیلئے دوستانہ پالیسیاں لارہی ہے، وزیراطلاعات پنجاب

0 35

لاہور:  وزیر اطلاعات پنجاب اسلم اقبال نے کہا کہ ملکی و بیرون ملک سرمایہ کاری کیلئے شفاف پالیسیاں مرتب کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب اسلم اقبال نے لفٹ پاکستان کانفرنس 2019 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم نوجوان ہنرمندوں کیلئے اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔میاں اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پچھلے کئی سالوں میں آئی ٹی سیکٹرمیں بہت ترقی کی اور ملک نے ایز آف ڈوئنگ بزنس میں 28 درجے بہتری دکھائی۔ان کا کہنا ہے کہ ملکی و بیرون ملک سرمایہ کاری کیلیے شفاف پالیسیاں مرتب کی ہیں حکومت گارنٹی دے رہی ہے کہ ان کا سرمایہ پاکستان میں محفوظ ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹیکنالوجی کی صنعت کو نظرانداز کیا گیا، ٹیکسز کی آسان ادائیگی کیلئے موبائل ایپ بنائی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.