اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی نے پسنی ٹاؤن کا دورہ کیا

17

گوادر/پسنی، 1 اکتوبر: اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی نے پسنی ٹاؤن کا دورہ کیا اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے مارکیٹوں اور دکانوں سے پولیتھین کے پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔

ان بیگز کو ماحولیاتی آلودگی اور ساحلی خطے کے قدرتی حسن کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ماحولیاتی افسر ماجد بلوچ بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان کی واضح ہدایات کے مطابق پولیتھین بیگز کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے، کیونکہ یہ سمندری حیات اور ماحول دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں، دکانداروں اور تاجروں پر زور دیا کہ وہ ماحول دوست بیگز کے استعمال کو فروغ دیں تاکہ پسنی کے ساحلی ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے یہ عزم بھی دہرایا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.