حکومت سندھ اور جائیکا کا پرائمری ریاضی نصاب کی تیاری کے لیے ورکشاپ کا آغاز

23

جامشورو/کراچی (یکم اکتوبر 2025) اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ  سندھ نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی  کے تعاون سے پرائمری ریاضی نصاب اور درسی کتابوں کی تیاری کے لیے پہلا ورکشاپ شروع کر دیا۔
دو روزہ ورکشاپ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو میں منعقد ہو رہا ہے جس میں نصاب اور کتب کی تیاری کرنے والے مصنفین، ریویورز اور ماہرین شریک ہیں۔ اس موقع پر SELD کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ظہور قاضی نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کے طلبہ کے لیے عالمی معیار کا ریاضی نصاب تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Comments are closed.