اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت ملک کے محنت کش طبقے کیلئے تباہی ثابت ہوئی

کراچی  : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت ملک کے محنت کش طبقے کیلئے تباہی ثابت ہوئی، گزشتہ ڈھائی سالوں میں لاکھوں افراد کو بیروزگار اور غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا گیا ہے۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بلال بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریہ کا سنگِ بنیاد ہے، مزدوروں کے لئے ہزاروں مکانات پر مبنی مزدور کالونیاں بھی تعمیر کی گئیں، سلیکٹڈ حکومت نے صرف بیروزگاری اور غربت کو بڑھایا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں لاکھوں افراد کو بیروزگار اور غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیئے گئے ہیں، پیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کش طبقات کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button