• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

کانگو،پاکستانی امن مشن کو اقوام متحدہ کا زبردست خراج تحسین

web desk by web desk
May 1, 2020
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
کانگو،پاکستانی امن مشن کو اقوام متحدہ کا  زبردست خراج تحسین

جنیوا:  اقوام متحدہ نے دنیا میں امن و امان کو قائم کرنے کے لیے پاکستانی کاوشوں اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا برملا اعتراف کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے افریقی ملک کانگو میں پاکستانی امن مشن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ یو این ترجمان نے پاک فوج کی کانگو میں امدادی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے آئی ایس پی آر کی ویڈیو ٹویٹ کردی۔ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ امن مشنز میں کلیدی حصہ دار ہے، دیکھیں کیسے پاک فوج نے تباہ کن سیلاب کے دوران سیکڑوں انسانوں کی زندگیاں بچائیں۔کانگو کے اویرا ریجن میں شید سیلاب کے باعث ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ پاک فوج کے امن دستوں نے کانگو میں بھرپور امدادی کارروائی کرتے ہوئے وہاں سیلاب میں پھنسے 2000 سے زائد افراد کو بچایا ہے۔ پاکستانی دستوں نے متاثرہ آبادی کو ادویات و خوراک بھی فراہم کی ہیں۔

Previous Post

وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں تین ارب روپے سے زائد جمع ہوچکے ، اعدادو شمار جاری

Next Post

کینیا، غربت کی داستان رقم، حساس دل رو پڑے، ماں نے بھوکے بچوں کو سلانے کے لیے پتھر پکادیئے

Next Post

کینیا، غربت کی داستان رقم، حساس دل رو پڑے، ماں نے بھوکے بچوں کو سلانے کے لیے پتھر پکادیئے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.