Browsing Category

اہم خبریں

اہم خبریں

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی نرخ کم ہوگئے۔  کاروباری ہفتے کے آخری روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد پوزیشن 1978 ڈالر کی اونس کو پہنچی۔ عالمی…

پی ٹی آئی نے پنجاب ، کے پی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں الیکشنز ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن اور گورنر کے پی کے فیصلوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ پی ٹی آئی نے الیکشن تاریخ کی تبدیلی کیخلاف مشترکہ آئینی درخواست عدالت عظمی میں دائر…

شام میں جوابی حملے کے بعد امریکا کی ایران کو خطرناک نتائج کی دھمکی

اوٹاوا: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے شام میں ’ایرانی حمایتی فورسز‘ پر حالیہ فضائی حملے کے بعد ایران کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ’طاقت کا استعمال‘ کرے گا۔ امریکی صدر کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ…

امریکا میں شدید طوفان نے تباہی مچادی، 23 افراد ہلاک

جیکسن: امریکی ریاست مسیسیپی میں آندھی اور شدید طوفان کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسیسیپی میں شدید طوفان اور آندھی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی اور کئی لاپتہ ہیں۔…

عمران خان سب سے بڑا فتنہ ہے، پنجاب والو اپنے دشمن کو صوبے سے باہر پھینک دو، مریم نواز

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا فتنہ اور فساد ہے، پنجاب والو اپنے دشمن کو پہچانو اور صوبے سے اٹھا کر باہر پھینکو۔  فیصل آباد میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا…

پاکستان بار کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

 اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا جس میں جسٹس مظاہر پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کی مبینہ طور پر آڈیو لیکس کے…

فروری کے دوران 2 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی، اسٹیٹ بینک

  کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق فروری 2023 کے دوران 2 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔ ای سی پی کے مطابق فروری کے دوران ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 4.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جبکہ سالانہ بنیاد پر 9.5 فیصد کمی ہوئی…

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی

 اسلام آباد: نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، جنوری کے لیے منظور کیا گیا اضافہ مارچ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔  نیپرا نے کراچی کے لیے جنوری میں استعمال کی گئی بجلی کے اضافی نرخ وصول کرنے کا نوٹی فکیشن جاری…

ایران اور سعودی عرب کا سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق

ریاض / تہران: ایران اور سعودی عرب نے دو ماہ کے اندر تعلقات کی بحالی اور دہائی سے بند سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان…

بھارت میں گائے رکھشا کے نام پر ایک اور مسلمان بیدردی سے قتل

پٹنہ: بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت کے کارندوں نے گائے کا گوشت لے جانے کے شُبے میں ایک مسلمان کو راڈوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں 56 سالہ نوجوان نسیم قریشی کو جنونی ہندوؤں…